بہرہ مند تنگی پیپلز پارٹی سے فارغ ، اے این پی میں شامل

 بہرہ مند تنگی پیپلز پارٹی سے  فارغ ، اے این پی میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، دنیا نیوز)پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا ہے ۔

 پیپلز پارٹی کے ضلع چارسدہ کے صدر نعیم خان عمر زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے ۔ ادھر پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اے این پی ذرائع کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے بہرہ مند تنگی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، ایمل ولی نے بہرہ مند تنگی کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی، بہرہ مند تنگی نے ملاقات کے بعد اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں