او جی ڈی سی ایل بلوچستان کو اربوں کی رائلٹی دینے پر تیار

او جی ڈی سی ایل بلوچستان کو اربوں کی رائلٹی دینے پر تیار

کوئٹہ(دنیا نیوز)او جی ڈی سی ایل نے رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو اربوں روپے کی ادائیگی کا عندیہ دے دیا۔

حکام سی ایم سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور صوبائی حکومت واجب الادا رائلٹی کی ادائیگی کے فارمولے پر متفق ہوگئے ، او جی ڈی سی ایل نے برقی خریدار کمپنیوں کے زیر گردشی قرضوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث ستمبر 2021ء سے حکومت بلوچستان کو رائلٹی کی ادائیگی روک رکھی تھی۔حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے واجب الادا رائلٹی کا معاملہ قومی فورم پر اٹھایا تھا، او جی ڈی سی ایل نے نگران صوبائی حکومت  کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے تین سال سے واجب الادا ساڑھے بارہ ارب روپے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی، واجب الادا رائلٹی کی رقم ماہانہ بنیادوں پر حکومت بلوچستان کو ادا کی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا قومی فورم پر بلوچستان کا مؤقف تسلیم کرانے میں کامیاب رہے ، رائلٹی بلوچستان کا حق ہے ، رقم عوام کی بہبود پر خرچ ہوگی، تین سال سے زیر التواء رائلٹی کی رقم بلوچستان کو دلوانے میں کامیاب رہے ، بلوچستان میں کام کرنے والی کمپنیاں قوانین کے مطابق رائلٹی کی ادائیگی کی پابند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں