متعدد وارداتیں :ڈاکوؤں نے گھر سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی

متعدد وارداتیں :ڈاکوؤں نے گھر سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی

لاہور(سپیشل کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور زیورات سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں عباس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا،باٹا پور میں امجد نامی شہری کی دکان سے 90ہزار روپے لوٹ لئے ، اسی طرح ہربنس پورہ میں محمد عابد سے 2 لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل ، نواب ٹاؤن میں تنویر سے 1 لاکھ 87ہزار روپے اورموبائل ، شاہدرہ میں اسلم سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل ،گلشن اقبال میں ناصر سے 2 لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل، کاہنہ میں ارشد سے 2 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ،سمن آباد میں شفیق سے 2لاکھ روپے اور موبائل ، شالیمار میں اکرم سے 2 لاکھ 90ہزار،ریس کورس کے علاقے میں اویس سے 60ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ دریں اثنا نامعلوم چورکوٹ لکھپت، مصطفی ٹاؤن، بادامی باغ ،مصری شاہ، لوہاری گیٹ، مناواں، شیرا کوٹ،شاہدرہ اورمصطفی آباد سے 9موٹرسائیکلیں جبکہ گلشن راوی،گارڈن ٹاؤن سے 2 کاریں چوری کر کے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں