وفاقی بیورو کریسی: وزیراعظم آفس سمیت14 ڈپٹی سیکرٹری تبدیل

وفاقی بیورو کریسی: وزیراعظم آفس سمیت14 ڈپٹی سیکرٹری تبدیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 14 وفاقی ڈپٹی سیکرٹریز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق نعیم خان کو اقتصادی امور ڈویژن، عامر حسین غازی کو ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اسفند یار بلوچ کو وزارت خزانہ، سجاد احمد کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، ریاض خان کو وزارت وفاقی تعلیم، کاشف حسین کو وزارت موسمیاتی تبدیلی، محمد طارق مسعود کو وزارت تجارت، سردار اسد ہارون کو وزیراعظم آفس، خالد خان اور محمد شکیل کو وزارت منصوبہ بندی، عتیق الرحمن کو حکومت بلوچستان، محمد جعفر علی خان کو وزارت خزانہ، بشارت احمد کو وزارت مواصلات، کاشف محمد علی کو ڈپٹی سیکرٹری وزارت صنعت پیداوار تعینات کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے انفارمیشن سروس گروپ کے افسر مبشر حسن کی خدمات پنجاب حکومت کو دینے کا حکم دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق مبشر حسن کوتین سال کی ڈیپوٹیشن پر سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس تعینات کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 2022 مقابلے کے امتحان میں کامیاب پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 17 کے 18 فسروں کے تقرر اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ان افسروں میں کیپٹن (ر) عبدالوہاب عامر، کیپٹن(ر)شعیب امین، بریرہ بلو، کشمالہ فاروق، محمد آصف ،حیدر علی، ندا جنید، محمد نعمان، خدیجہ طاہر، قراۃ العین، درتابش، عمارہ ستار، علی احمد، دانیال خان ،عبدالغفار ، واحد بخش، بشریٰ عزیز اور باسل فاروقی شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کامرس اینڈٹریڈ سروس گروپ گریڈ 21کے افسر نیاز محمد خان کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وزارت داخلہ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عدالت کے فیصلے پر عمر جاوید کو گریڈ18 میں ترقی دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 17 کے 39 افسروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے جن میں صدام اختر، ارشد اقبال، کبیر احمد فیصل مجید، یاسر بلال، طلحہ رفیق، نعمان حفیظ، عائشہ ناصر، حرا احسن، علیمہ شکیل، فیصل حیات، سیدہ عائشہ زہرہ، محمد کمیل، نور محمد، عمیر اشرف، عارفہ بتول، افراز سعید، حمزہ احتشام، اسامہ بن اشرف، رابیعہ اکرم، میاں سعود بن منعم، نورالہدیٰ، سارہ فراز، عاطف شفیق، زرغونہ خالد سعید، سعد رحمن شیرینی گل، فیصل ولید، عبدالقدیر، رب دینو، روہت کمار، سجاد احمد، نوید احمد، افشاں ریکی، سیف علی مغل، انیلا بتول اور انعم حسین شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں