بندوق اورڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئیگی :سراج الحق

بندوق اورڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئیگی :سراج الحق

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، بندوق ، ڈنڈے کے زور اور جادو کی چھڑی سے بہتری نہیں آئے گی، عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا۔

 جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے ، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کرایا جائے ، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں ۔منصورہ کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق  نے کہا کہ جماعت اسلامی کے راستے میں عالمی اسٹیبلشمنٹ رکاوٹ ہے ،جس روز فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالنے کا آغاز کیا، سمجھ آگئی تھی الیکشن میں ہمارا راستہ روکا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں