سائفر کیس ادھر ہی ایک ،دو دن میں ختم ہو جائیگا:علیمہ

سائفر کیس ادھر ہی ایک ،دو دن میں ختم ہو جائیگا:علیمہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ ہم اس لئے مسکرا رہے ہیں کہ شاید ہمارا ہی اعتماد ہے چیف جسٹس عامر فاروق پر ، وہ ہماری قدر کریں انصاف دے دیں یہی کہہ سکتی ہوں،ڈونلڈ لو نے کمیٹی کے آگے جھوٹ بولا یا جھوٹ بول رہے ہیں یا پھر اسد مجید جھوٹ بول رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سائفر کیس ادھر ہی ایک یا دو دن میں ختم ہو جائے گا ، ڈونلڈلو کو بچانے کے لئے یہ کیس کیا گیا ہے ، گواہ نے سلمان صفدر کو بتایا 9 کاپیاں سائفر کی گئی تھیں اور کتنی واپس آئی ہیں ؟ ، کیا باجوہ کی کاپی واپس آئی ، کوئی جواز نہیں بنتا کہ چیف جسٹس عامر فاروق سائفر کیس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس سنیں ، انصاف ہم ججز سے مانگتے ہیں ، ججز یہ کہیں کہ دباؤتھا یہ کس قسم کی بات ہے ، چیف جسٹس کی ہمت کو داد دیتی ہوں کہ کوئی جج ان کے ساتھ نہیں لیکن پھر بھی سائفر کیس سن رہے ہیں ، ہر پاکستانی کو ایماندار اور ہمت والے ججز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں