پاراچنار:کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 4مزدور جا ں بحق

پاراچنار:کوئلہ کان میں گیس  دھماکا، 4مزدور جا ں بحق

پاراچنار (اے پی پی)ضلع کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار مزدور جاں بحق ہو گئے ۔

 ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کے مطابق وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی اور چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے جن میں شاہ رخ خان ،حکیم زادہ اور اس کا بیٹا دانش خان اور بھائی شیریں زادہ شامل ہیں۔ مقامی قبائل اور کان کے قریب مزدوروں نے لاشوں کو نکال دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں