وزیر خزانہ ایک ہفتے کے دورے پر آج واشنگٹن روانہ ہونگے

وزیر خزانہ ایک ہفتے کے دورے  پر آج واشنگٹن روانہ ہونگے

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج ایک ہفتے کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے ،آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیو کے علاوہ امریکی نائب وزیرڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکر ٹری خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔

وزیر خزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہو گا، پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے مشن بھیجنے کی بھی درخواست کریگا۔ پاکستان اس موقع پر آئی ایم ایف سے ای ایف ایف کیلئے مشن بھیجنے کی درخواست کریگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں