کلر کہار بس حادثہ ،مزیددوزخمی خواتین دم توڑ گئیں

کلر کہار بس حادثہ ،مزیددوزخمی خواتین دم توڑ گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر)کلر کہار میں زائرین کی الٹنے والی بس کے زخمیوں میں سے مزید دو خواتین دم توڑ گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی۔ فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر عوامی کالونی سے مری کے قریب دربار پر زیارت کیلئے جانے والی زائرین کی بس کلرکہار کے قریب اُلٹ گئی تھی ۔

 بس میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ جنہیں کلر کہار کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ جن میں سے زیادہ تر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ان میں سے مزید2 خواتین ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔کلرکہار حادثے میں جاں بحق چار افراد فرحان، وقاص، آکاش اور افضال کو سپرد خاک کردیا گیا۔ لاشیں آبائی علاقے منتقل کی گئیں تو کہرام برپا ہوگیا۔ لواحقین کی جانب سے فرحان اور آکاش کو علاقائی رسم و رواج کے مطابق سہرے لگا کر نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں