علی امین گنڈاپورکے حکم پر سابق وزرائے اعلیٰ کے پروٹوکول واپس

علی امین گنڈاپورکے حکم پر سابق وزرائے اعلیٰ کے پروٹوکول واپس

پشاور(اے پی پی)وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے حکم پر خیبرپختونخو اکے سابق وزرائے اعلی ٰسے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔

اس حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔امیر حیدرخان ہوتی کے پی ایس خادم حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پرویز خٹک کے پی ایس علی حسن قریشی کو ڈیپارٹمنٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم ،سردار مہتاب احمد خان عباسی کے پی ایس عبیداﷲسلیم کو ای اینڈ اے ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ پی ایس ٹو پیر صابر شاہ سید حارث شاہ کوایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیاگیا اور سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں