پنجاب میں کاشتکاروں کو گندم کیلئے باردانہ کا 19اپریل سے اجراہوگا

پنجاب میں کاشتکاروں کو گندم کیلئے  باردانہ کا 19اپریل سے اجراہوگا

اسلام آباد (اے پی پی)پنجاب بھر میں گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجرا 19 اپریل سے ہوگا جبکہ صوبہ بھر میں 393گندم خریداری مراکز سے گندم کی خریداری کا آغاز 22اپریل سے ہوگا۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق باردانہ کی شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر باردانہ موبائل ایپ کا اجرا پہلے ہی کیاجاچکا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں