حکومت مخالف تحریک ، جے یوآئی کا ہم خیال جماعتوں سے رابطے پر غور

حکومت مخالف تحریک ، جے یوآئی کا  ہم خیال جماعتوں سے رابطے پر غور

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)جے یو آئی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ہم خیال جماعتوں سے رابطوں سمیت مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا۔۔۔

 جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں جلسے کئے جائیں گے اور عوامی رائے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،احتجاجی تحریک میں مہنگائی کو سرفہرست رکھاجائے گا اس ضمن میں 25 اپریل کو بلوچستان سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیاجائے گا ،اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیا گیا ،25 اپریل کو پشین میں بڑا جلسہ کیاجائے گا، 2 مئی کو کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد ہوگا، 9 مئی کو پشاور میں عوامی اسمبلی منعقد ہوگی اور کے پی کے کے عوام شریک ہونگے، پشاور جلسے کے بعد لاہور اورا سلام آباد کی تاریخ کا تعین کیا جائیگا ، مولانا فضل الر حمن دیگر ہم خیال جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں