جے یوآئی نے عطا الرحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی ، کامران مرتضیٰ کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

 جے یوآئی نے عطا الرحمن کو سینیٹ  میں پارلیمانی ، کامران مرتضیٰ کو  ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )جمعیت علما اسلام نے سینیٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ میں جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الرحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے ،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر کامران مرتضیٰ ہونگے ، مولانا عبدالغفور حیدری نے تقرریوں سے متعلق چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو بھی آگاہ کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں