پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری اسمبلی کا عہدہ سیکرٹری جنرل کردیاگیا

پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری اسمبلی  کا عہدہ سیکرٹری جنرل کردیاگیا

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا عہدہ سیکرٹری جنرل کر دیا گیا۔۔۔

موجودہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کو پنجاب اسمبلی کا سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا جنہیں گریڈ 22 حاصل ہوگا۔قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی طرز پر اب پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کا عہدہ بھی سیکرٹری جنرل کہلائے گا ۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی، سپیکر کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان سے رولز میں ترمیم کی بھی منظوری کروا لی گئی، حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے ترامیم کا بل ایوان میں پیش کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں