پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس لیا جائے ، اعجاز چودھری اور سرفراز چیمہ کا قیادت کو خط

پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس  لیا جائے ، اعجاز چودھری اور  سرفراز چیمہ کا قیادت کو خط

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے پارٹی قیادت کو خط لکھ دیا۔

 خط میں پارٹی چھوڑنے والے رہنمائوں کی درخواستوں کا کور کمیٹی میں جائزہ لیکر پارٹی چیئرمین کی منظوری سے رہنمائوں کو جماعت میں واپس لینے کی درخواست کردی ، خط میں دونوں رہنمائو ں کاکہناہے کہ9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں ، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے ۔ جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات ، دباؤ اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں