بجلی کا شعبہ ٹھیک ہو جائے تو معیشت ٹھیک ہو سکتی ، اویس لغاری

بجلی کا شعبہ ٹھیک ہو جائے تو  معیشت ٹھیک ہو سکتی ، اویس لغاری

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہاہے کہ بجلی کے شعبے میں نقصانات سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ڈسکوز کے نقصانات 560 ارب سے زائدہیں ۔

ڈسکوز کے 20 فیصد ملازمین بجلی چوری نا اہلی میں ملوث ہیں۔ملک ان چوروں لٹیروں کا بوجھ مزید برادشت نہیں کر سکتا ، کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے ۔گزشتہ روزان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر توانائی نے کہاکہ معیشت کی آدھے سے زائد خرابی بجلی شعبے کی نا اہلی سے ہے اگر بجلی کا شعبہ ٹھیک ہو جائے تو معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے ، 23 اپریل سے پہلے پہلے ہر لائن مین ایس ڈی او کیلئے احکامات ہیں کہ ایس ڈی او اور لائن مین چل کر ہر فیڈرز پر کنڈے چیک کریں گے ، بورڈز کو مکمل اختیارات دے رہے ہیں ان کے فیصلوں کے وہ ذمہ دار ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بیٹھے اپنے پرائے نہیں رہیں گے ۔سولر یونٹ کی قیمت کو ریشنلائزیشن ضروری ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتے تک نئے بورڈز سے متعلق فیصلہ کابینہ سے ہو جائے گا۔ ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے کہیں نہیں لکھا ہوا سیکرٹری وزیر ان کو چلائیں ۔ نقصانات میں چلنے والی ڈسکوز کی نجکاری ہوگی اور ہر حال میں ہوگی۔آج سے ایک ماہ کے بعد ڈسکوز کے بورڈ کارکردگی پر جوابدہ ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کو 40 ارب کی بجلی فراہمی صرف سیاسی فیصلہ تھا۔ ایسے فیصلوں کو دیکھ رہے ہیں بہتری کیلئے اقدامات لینے ہونگے ۔ریفارمز سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے بتائی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں