یاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل

یاسمین راشد کی طبیعت  شدید ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر بجیل سے سخت سکیورٹی میں سروسز ہسپتال لے جایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور شدید کھانسی کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیاگیا جہاں ان کا پلمونولوجی اور میڈیسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں