ڈیجیٹل انسانی ترقی کاانڈیکس:پاکستان کا 164 واں نمبر

ڈیجیٹل انسانی ترقی کاانڈیکس:پاکستان کا 164 واں نمبر

اسلام آباد(دنیا نیوز، مانیٹرنگ ، این این آئی)ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈیکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164ویں نمبر پرآگیا۔رپورٹ کے مطابق صنفی عدم استحکام انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 166ممالک میں سے 135نمبر پر ہے۔

پاکستان کو 2023 تک متوسط طبقہ پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک قرار دے دیا گیا۔ یو این ایچ ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے 54.3 فیصد طبقے کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ، ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ میں اسلام آباد سرفہرست جبکہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد کی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ میں رینکنگ بھی بہتر رہی، پسماندہ اضلاع میں سے ہری پوری کی ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ رینکنگ باقی اضلاع سے بہتررہی جبکہ امیر طبقات والی آبادی میں ڈیجیٹل ترقی پسماندہ آبادی سے 15 گنا زائد ریکارڈ ہوئی۔یو این ایچ ڈی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ موبائل فون استعمال کے حوالے سے مختلف افرادکوخاندانی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، تقریباً 84 فیصد خواتین نے خاندان کی جانب سے موبائل فونزکے استعمال پر پابندی کا بتایا۔واضح رہے پاکستان ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں ماڈریٹ ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں شامل ہو گیا، پاکستان کا ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ انڈیکس سکور 0.205 طے کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں