سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں ، انجینئرزکو اعزازات عطا

سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں ، انجینئرزکو اعزازات عطا

راولپنڈی ( خصوصی نیوز رپورٹر) سٹرٹیجک اداروں کے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

راولپنڈی کے چکلالہ  گیریژن میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایوارڈز عطا کئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 35 افسران کو ایوارڈز عطا کیے گئے ، ان میں سے 7 کو ستارہ امتیاز ، 15 کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 13 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ان سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہیں قوم کے ان دیکھے ہیرو کے طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے ملک و قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بے لوث کردار ادا کیا ہے ۔ اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے مقروض ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں