قصور ویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزم بری

قصور ویڈیو سکینڈل میں عمر قید  کی سزا پانے والے 2ملزم بری

لاہور(کورٹ رپورٹر،اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے قصور ویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے دو ملزموں کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔یاد رہے 2017میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بنانے کے الزام ثابت ہونے پرحیسم عامراور فیضان سزا سنائی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں