پٹرولیم ڈیلرز کا ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان

 پٹرولیم ڈیلرز کا ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان

کراچی(آن لائن)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان، ملک خدا بخش اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ اگر ڈی ریگولیشن کے معاملے پر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کردینگے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سے ڈیلرز اور عوام کو شدید نقصان ہوگا اور دور دراز علاقوں میں غیر معیاری پیٹرول کی فروخت سمیت 20 سے 25 روپے پٹرول فی لٹر مہنگا ہوگا۔عبد السمیع خان نے کہاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دینا غلط ہے ، ہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں چاہتے ، اوگرا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں