اسلام آباد:نان،روٹی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد:نان،روٹی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان ، روٹی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جاری ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ضلعی انتظامیہ پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے بس لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کر دیا، صدر نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن سجاد علی کی درخواست پر سماعت کے دوران طلبی پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے پیش ہوکر بتایا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی سی اوز کو اختیار دیا گیا تھا،درخواست گزاروکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہافیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی، نمائندہ ضلعی حکومت نے کہا کنٹرولر جنرل کو قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار دیا گیا،وکیل نے کہا کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں، جس کا نوٹیفکیشن کیا گیا ، نوٹیفکیشن میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی 25 روپے میں ہے ؟ ، ضلعی نمائندہ نے بتایا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے ، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا آٹا یہاں مہنگا، رینٹ یہاں زیادہ ہے ، نمائندہ ضلعی حکومت نے کہا متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں مناسب وقت دے دیں، عدالت نے 6مئی تک نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں