پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی، خراج عقیدت پیش

پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید  کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے  اظہار یکجہتی، خراج عقیدت پیش

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)آرمی چیف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید 8 کسٹم اہلکاروں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر فوجی کمانڈرزنے شہدا کے آبائی علاقوں میں ان کے گھروں میں جا کرشہدا کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا، شہدا کے اہلخانہ نے فوج کے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، تمام پاکستانی شہدا اور غازیوں کا مکمل احترام کرتے ہیں،آج کا امن و استحکام شہدا کی مرہون منت ہے ، پوری قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں