فیروزوالہ،بچیکی: خاتون سمیت 2افراد قتل،3زخمی

فیروزوالہ،بچیکی: خاتون سمیت 2افراد قتل،3زخمی

فیروزوالہ،بچیکی،ننکانہ صاحب( تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا،خبر نگار)فیروزوالہ اور بچیکی میں خاتون سمیت 2افراد قتل جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔

فیروزوالہ کے علاقے خان پور( باوے داکٹیا) میں زمین کے تنازع پر 2بھائیوں احسان اور توکل اللہ نے باپ اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے مخالف نوجوان علی رضا کو قتل جبکہ اسکی والدہ رخسانہ بی بی اور چچی ارشاد بی بی کو زخمی کر دیا، ملزم فرار ہو گئے ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے باپ اشفاق احمد کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔بچیکی کے چک نمبر9/62 کی رہائشی 3 خواتین نازیہ بی بی ، زبیدہ بی بی اور ریحانہ گندم کی کٹائی کر کے گھر واپس آرہی تھیں کہ بچیکی سیدوالا روڈ پراڈا بڑا گھر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارنے فائرنگ کر دی ، 40 سالہ نازیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ زبیدہ زیر علاج ہے ۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتولہ کے خاوند محمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں بچیکی کے تھانہ بڑاگھر کے چک نمبر 9 کے رہائشی 27 سالہ رانا بخت بیدار کو جڑانوالہ میں دن دہاڑے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل مقتول کے والد اور بیوی کو بھی قتل کیا گیا تھا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں