بجلی 2.94روپے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان ، آج سماعت

بجلی 2.94روپے فی یونٹ مہنگی  ہونیکا امکان ، آج سماعت

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) حکومتی دعوؤں کے برعکس بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری، بجلی 2.94روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، نیپرا میں آج سماعت ہو گی۔

قیمت میں مجوزہ اضافہ کی وجوہات سامنے آ گئیں، مارچ میں گیس پر چلنے والے 22 سستے پاور پلانٹس  بند رکھے گئے ۔ قدرتی گیس پر چلنے والے 13 پلانٹس اور درآمدی آر ایل این جی سے چلنے والے 9 پلانٹس کو بند رکھا گیا۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی۔ سب سے مہنگی بجلی ایران سے 30 روپے 37 پیسے فی یونٹ درآمد کی گئی ۔ مارچ میں 7 ارب 75 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ پیدا شدہ بجلی کی لاگت 72 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔ قیمت میں اضافہ سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں