بجلی شعبے میں اصلاحات کی کڑی نگرانی کیلئے وزیراعظم آفس میں سیل قائم

بجلی شعبے میں اصلاحات کی کڑی نگرانی  کیلئے وزیراعظم آفس میں سیل قائم

اسلام آباد (نامہ نگار)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے کی اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئے وزیرِ اعظم آفس میں سیل قائم کر دیا جو پورے عمل کی کڑی نگرانی کرے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا تیسرا حتمی دور ہوا،وزیرِ اعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام بالخصوص نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیمِ نو کی اصولی منظوری دی، سفارشات کو حتمی شکل دینے اور اصلاحات و تنظیمِ نو کے اطلاق کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی اوروزیرِ اعظم نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں بجلی کی زیادہ کھپت والے پنکھوں کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں سے تبدیل کرنے کے منصوبے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیرِ اعظم نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو کم آمدن والے صارفین کو فراہم کرنے کیلئے جامع پلان بھی طلب کر لیا. وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے بھی ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے .ہر ماہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرونگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں