پی ٹی آئی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آ ج احتجاجی مظاہرے کریگی

پی ٹی آئی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آ ج احتجاجی مظاہرے کریگی

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف آ ج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی، پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنالی۔

تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری حماد اظہر کی صدارت میں اسمبلی ممبرزاور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا،حماد اظہر نے کہاکہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں آج بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے کہا اسلام آباد میں احتجاج کہاں ہوگا؟ ابھی تک کچھ فائنل نہیں ہوا، مشاورت کرینگے اس کے بعد ہی جگہ فائنل ہوگی، احتجاج ضرور کرینگے ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد میں ایف نائن پارک کے علاوہ پریس کلب کے باہر احتجاج کرسکتے ہیں،تحریک انصاف کے زیراہتمام کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے جن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز، ایم این ایز ، ایم پی ایز اور سینیٹرزشرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں