قیصرہ الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر راسخ الٰہی سے جواب طلب

 قیصرہ الٰہی کی عبوری ضمانت  خارج کرانے کی درخواست  پر راسخ الٰہی سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے لاہور ماسٹر پلان 2050 میں غیر قانونی اراضی شامل کرانے کے کیس میں سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ودیگر کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر راسخ الٰہی و دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

 ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل علی حسن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ راسخ الٰہی و دیگر ملزموں کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے ،راسخ الٰہی ، قیصرہ الٰہی ، زارا الٰہی ، سابق ڈی جی عامر احمد خان کی عبوری ضمانت غیر قانونی منظور کی گئی ،موضع ابوبکر میں راسخ الٰہی اور فیملی ممبران کی اراضی تھی ،موضع ابوبکر کو غیر قانونی طور پر لاہور ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا ،تحقیقات میں راسخ الٰہی و دیگران ملوث پائے گئے ہیں ،عدالت اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت راسخ سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں