بیوروکریسی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم چلانانہیں چاہتی :شبرزیدی

بیوروکریسی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم چلانانہیں چاہتی :شبرزیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ میرے دور سے پہلے حکومت 10 سال تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کی کوشش کرتی رہی ، میں نے آکر یہ سسٹم لگوایا تھا لیکن لگتاہے کہ حکومت کی نیت کبھی اس سسٹم کو چلانے کی نہیں تھی۔

اس وجہ سے سسٹم چلا ہی نہیں،آپ کو واضح بتا دیتا ہوں کہ ہمارے اسلام آباد کی بیوروکریسی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہیں چلانا چاہتی ۔دنیانیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا ہے کہ چینی کی صنعت کے حوالے سے میں اس بات سے پوری طرح واقف ہوں کہ حکومت کو ہائی لیول پریشر تھاکہ اس سسٹم کو نہیں چلانا ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مطلب یہ ہے کہ جب بوری کے اوپر سٹمپ لگالی تو جو یہ بوری نکلی ہے تو اس کا ایف بی آر کو پتا ہوتا ہے کہ بوری اس وقت کہاں پڑی ہے ،میں بڑے افسوس سے بات کہہ رہا ہوں وزیراعظم شہباز شریف جتنی مرضی کوشش کرلیں کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اس وقت نہیں چلے گا جب تک سیمنٹ ، سگریٹ اس کے اینڈلسٹ اور اس کے ڈسڑی بیوٹرز مکمل تعاون نہیں کرتے ،اگر شوگر ملز ایسو سی ایشن حقیقی تعاون نہیں کرے گی تو مشین کے اندر ایسی چیزیں کردے گی کہ وہ جو ایجنٹ ہوگا کام نہیں کرسکے گا، وہ بھی بک جائے گا، ان ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے قانون سازی بھی کرلیں تو کچھ نہیں ہو گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں