خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش :شیر افضل

 خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش :شیر افضل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ، این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے واضح کہہ دیا ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل یا مفاہمت نہیں ہوگی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا، خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟ سعودی عرب کے بارے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش کی اور کہا بیان مناسب نہیں تھا۔ ادھر اسلام آبادہائیکورٹ نے قصور میں درج مقدمہ میں شیر افضل کی حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ شیر افضل خان مروت نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا وہ کسی خوشی یا اولاد کی مجبوری کی خاطر دوسری شادی کرکے اپنی پہلی بیوی پر ظلم نہیں کرسکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں