صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع

 صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل  ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر ، اے پی پی)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کی گرفتار خواتین رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع کردی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ بدھ کے روز سماعت پر دونوں خواتین رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ دونوں  خواتین کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے جن میں بتایا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے لاہور نہیں لایا جاسکا۔ پولیس کی جانب سے خواتین ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دونوں خواتین کوعدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں