شاہ محمود کی 9 مئی کے 8 نئے مقدمات میں گرفتاری

 شاہ محمود کی 9 مئی کے 8 نئے مقدمات میں گرفتاری

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو لاہورپولیس نے نومئی کے آٹھ مقدمات میں گرفتاری ڈال دی ۔ اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش ہوگی ۔لاہورپولیس کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ۔

تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ملزم شاہ محمود کو لاہورمنتقل کرنے کی استدعا کی ، لیکن سکیورٹی خدشات کے باعث انہیں روک دیا گیا۔ معزز جج نے ملزم سے تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ جسکے بعد لاہورپولیس کی تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ہی شاہ محمود کا بیان ریکارڈ کیا۔ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم شاہ محمود کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ لاہورپولیس نے شاہ محمود کے خلاف نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے تیرہ مقدمات درج کررکھے ہیں۔ جن میں سے پانچ مقدمات میں انہوں نے عبوری ضمانت کروارکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں