آج چھٹی کا فیصلہ مسترد پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

آج چھٹی کا فیصلہ مسترد پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی نے آج 28 مئی کو یوم تکبیر کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

وفاقی حکومت کے ملک بھر میں 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے قرارداد پیش کی جس میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ، 28 مئی کو عام تعطیل مسترد کی جائے ۔ قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرارداد میں بتایا گیا خیبر پختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج 28 مئی کی سرکاری چھٹی کے علاوہ ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں