مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی ، بظاہر معاملہ کچھ اور لگتا :عدالت

 مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی ، بظاہر معاملہ کچھ اور لگتا :عدالت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹر ی دفاع، وزارتِ داخلہ سے بھی جواب طلب کر لیا۔

 عدالت نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک کروانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس شہباز رضوی نے اظہر مشوانی کے والد قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی،  جسٹس شہباز رضوی نے ڈی آئی جی سکیو رٹی ملک اویس سے مکالمہ کرتے ہوے کہا آپ کی رپورٹ ہم نے دیکھ لی ، آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے مغویان کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی ہے اس قسم کے کیسز میں ایف آئی آر دینے سے کام نہیں چلتا، بظاہر یہ معاملہ کچھ اور لگتا ہے ،عدالت نے پولیس کو مغویان کے حوالے سے نادرا سے مدد لینے کی ہدایت کر دی اورسماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں