اسلام آبادہائیکورٹ:الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی پرحکم امتناع لیگی ایم این اے طلب

اسلام آبادہائیکورٹ:الیکشن  ٹربیونل کی تبدیلی پرحکم امتناع لیگی ایم این اے طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کیلئے قائم نئے الیکشن ٹربیونل کو کام کرنے سے روکتے ہوئے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ(ن)کے ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف توہین آمیزالفاظ استعمال کرنے پر طلب کرلیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،حکمنامہ میں نئے قائم ہونے والے الیکشن ٹربیونل پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اسے کارروائی سے روک دیاگیا اور کہاگیا کہ ٹربیونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی،وکیل کے مطابق درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز اور سکینڈلائز کرنے کی کوشش تھی، عدالت نے انجم عقیل خان کوآئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔انجم عقیل خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر عدالت طلب کیاگیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں