عید سے قبل ریلیف:پٹرول ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عید سے قبل ریلیف:پٹرول   ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)مہنگائی کے ستائے شہریوں کو عید الاضحی سے قبل بڑے ریلیف کا امکان ہے ،16 جون سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 30 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق 16 جون سے پٹرول کی قیمت 9 روپے 28 تک کم ہونے کی امید ہے ،آئندہ 15 روز کیلئے ڈیزل کی قیمت میں4روپے 2پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں