14ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے

14ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انو ر نے 14ڈی ایس پیز کے تقر روتبا دلو ں کے احکا ما ت جا ری کر دئیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔

 اظہر رضا گیلانی کو ڈی ایس پی ممتا ز آباد ملتان جبکہ طارق پرویز کوڈی ایس پی مخدوم رشید ملتان تعینات کیاگیاہے ۔ڈی ایس پی مخدوم رشید ملتان نعیم عباس کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہوا۔محمد اشرف چدھڑکو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سرگودھا ،نصر اللہ خان کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ،محمد امین کوڈی ایس پی بٹالین فور س فیصل آباد ،آصف کمال کوڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہور،اللہ یار کوڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم خان تعینات کرکے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یار خان محمد اکبر کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا۔شازیہ ڈی ایس پی لیگل راو لپنڈی،عاطف ریاض ڈی ایس پی لیگل راو لپنڈی ،رئوف احمد ڈی ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال تعینات کیاگیا۔ڈی ایس پی خانیوال نوید مرتضیٰ کو بھی آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا کہاگیاجبکہ محمد ریاض کوڈسٹرکٹ افسر سپیشل برانچ لودھراں تعینات کر دیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں