لاہور میں 4نئے تھانوں کی سمری مسترد،فنڈز نہ رکھے گئے

لاہور میں 4نئے تھانوں کی  سمری مسترد،فنڈز نہ رکھے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب کے بجٹ میں پولیس کیلئے ایک کھرب نوے ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

لاہور میں 4 نئے تھانوں کی سمری مسترد کر دی گئی، لاہور میں کسی بھی نئے تھانے کیلئے فنڈز نہ رکھے گئے ،صرف جاری سکیموں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ،سپیشل برانچ کیلئے 7 ارب 82 کروڑ ،سی ٹی ڈی پولیس کیلئے 7 ارب 69 کروڑ ،چائنیز کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)کیلئے 6 ارب 57 کروڑ روپے ،سیف سٹی اتھارٹی کیلئے تین ارب 80 کروڑ روپے ،ایلیٹ پولیس کیلئے 98 کروڑ 13 لاکھ روپے ،پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کیلئے 4 ارب 24 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں