شہباز اعتبار کھوچکے ،دعوئوں کا حقیقت سے تعلق نہیں:حافظ نعیم

شہباز اعتبار کھوچکے ،دعوئوں کا حقیقت سے تعلق نہیں:حافظ نعیم

اسلام آباد(آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنا اعتبار کھو چکے ہیں، ان کے دعوئوں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

 وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا بجٹ میں اشرافیہ کو بچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا۔ شہباز شریف جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے ۔ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں۔ نوجوان مایوس، برین ڈرین عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے ۔ استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں