انسداد دہشتگردی عدالت کا شاہ محمو د کیخلاف لاہورمیں درج مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا  شاہ محمو د کیخلاف لاہورمیں درج  مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات میں چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔

 جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ میں لکھاکہ تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا لیکن تفتیش کی کوئی پیشرفت رپورٹ عدالت پیش نہیں کی، عدالت شاہ محمود قریشی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے ۔شاہ محمود قریشی انیس روز جسمانی ریمانڈ پر رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں