گڈ ،بیڈ طالبان کے حوالے سے علی امین کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

گڈ ،بیڈ طالبان کے حوالے سے  علی امین کا بیان سیاق و سباق سے  ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

 علی امین گنڈا پور اس قسم کے بے بنیاد بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں، غلط بیان بازی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم نے ہفتے کو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی، وفاقی حکومت کو عزم استحکام کے طریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ضروری ہوگی جبکہ ضم اضلاع کے معاملات پر پی ٹی آئی نے 26 جون کو قبائلی ملکان کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں