بند فیڈرکھولنے پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات کی درخواست پر پولیس کی معذرت

بند فیڈرکھولنے پر پی ٹی آئی ارکان  اسمبلی کے خلاف مقدمات کی  درخواست پر پولیس کی معذرت

نوشہرہ (آن لائن)زبردستی گرڈ اسٹیشن میں بند فیڈر کھولنے اور بجلی بحالی پر پیسکو کی جانب سے تحریک انصاف کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کروانے کی درخواست پر پولیس نے معذرت کرلی۔

پیسکو چیف خیبرپختونخوا نے بار بار مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری درخواستیں دیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکم پر پولیس نے ان شکایات پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔نوشہرہ کے ممبر قومی اسمبلی ذوالفقار خان، ممبرصوبائی اسمبلی ادریس خٹک اور صوبائی وزیرایکسائز میاں خلیق الرحمن کے خلاف پیسکو نے باقاعدہ مقدمات درج کروانے کی نصف درجن سے زائد درخواستیں دے رکھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں