ہربل اور ہو میو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس رعایت ختم

ہربل اور ہو میو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس رعایت ختم

اسلام آباد (دنیا نیوز) حکومت نے ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس رعایت ختم کر دی، دستاویز کے مطابق سیلز ٹیکس کے 8ویں شیڈول میں چھوٹ محدود کردی گئی جس کے بعد ہربل اور ہومیوادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

نزلہ، زکام اورکھانسی کے جوشاندہ، ہربل کی سینکڑوں ادویات، معجون، مربے اور سفوف سمیت مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ دستاویز کے مطابق ہومیو پیتھک کی تمام قطروں والی ادویات، تمام شربت اور کریموں پر بھی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں