لاہور :عدالتوں میں سائلین کے بیٹھنے اورٹھنڈے پانی کا انتظام کرنیکا حکم

لاہور :عدالتوں میں سائلین  کے بیٹھنے اورٹھنڈے پانی  کا انتظام کرنیکا حکم

لاہور (کورٹ رپورٹر)قا ئم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے سائلین کیلئے بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی کے انتظامات نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ اور لاہورکی ماتحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کے لئے فوراً اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کوئی سائل عدالتی احاطوں میں زمین پر بیٹھا نظر نہ آئے ۔جسٹس شجاعت علی خان نے واضح کیاکہ سائلین اس نظام کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں ،سائلین کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے شدید گرمی میں عدالتی احاطوں میں ٹھنڈے پانی کے کولر نصب نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ ،ماتحت عدالتوں اور ایوان عدل میں فوری پینے کے ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کئے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں