سی ٹی ڈی :ملتان سے دہشتگرد تنظیم کے 2کارکن گرفتار

سی ٹی ڈی :ملتان سے دہشتگرد  تنظیم کے 2کارکن گرفتار

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے 2 ارکان گرفتار کر لئے ۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق شہر اولیا ملتان میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان سعود الرحمن اور طاہر رشید کو گرفتار کرلیا، ملزموں سے ٹی ٹی پی کے جھنڈے اور پمفلٹس برآمد کیے گئے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کردی، انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزموں کو جیل بھجوا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں