نواز شریف سے ڈی جی والڈ سٹی کی ملاقات تاریخی عمارتوں کی بحالی پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے ڈی جی والڈ سٹی کی ملاقات   تاریخی عمارتوں کی بحالی پر تبادلہ خیال

لاہور(اے پی پی)مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے جمعرات کو والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے ملاقات کی اور انہیں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے  کے متعلق بھی آگاہ کیا،ڈی جی والڈ سٹی نے شاہی قلعہ اورلاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی بتایا۔ نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،وفاقی وزیر خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمن، صوبائی معاون خصوصی راشد نصر اﷲ، ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں