سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر حملہ کے 5 ملز م گرفتار

سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر حملہ کے 5 ملز م گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر ایس پی کینٹ اویس شفیق نے سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ضیا الرحمن، جاوید اقبال، عادل، طیب اور رضا کو قابو کرلیا۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں، ملزم ضیا نے شوٹرز کو موٹر سائیکل و اسلحہ فراہم کیا۔ وہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا، شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے ۔دونوں شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے ،گرفتاری کیلئے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی ہے ۔ ملزم ضیا کا زینب جمیل کے شوہر سردار جمیل کے ساتھ 55لاکھ کے لین دین کا معاملہ ہے ،سردار جمیل 30 جون تک ضمانت پر ہے ۔ 2017میں زینب جمیل کی سردار جمیل سے دوسری شادی ہوئی جسے زینب کے شوبز کے کام پر اعتراض تھا۔ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں زینب جمیل پر انکے سیلون کے باہر حملہ ہوا تھا، دوموٹرسائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ زینب کو 6 گولیاں لگی تھیں، بعدازاں انہوں نے دورانِ علاج حملے کا الزام شوہر سردار جمیل پر عائد کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں