بھرتی کیس :پرویز الٰہی ودیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی

 بھرتی کیس :پرویز الٰہی ودیگر  کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور( کورٹ رپورٹر ،اپنے خبر نگار سے)لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر جمعرات کے روز ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

عدالت نے پرویز الٰہی و دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 جولائی کو طلب کرلیا ۔اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد علی بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ  عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں، عدالت پیش نہیں ہو سکتے ،محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دیگر دس شریک ملزم عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں