ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک ڈائون ،80فیصد دکانیں بند

ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک  ڈائون ،80فیصد دکانیں بند

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل پی جی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر شہر میں 80 فیصد دکانیں بند ہوگئیں ،شہری گیس کے حصول کے لیے پریشان ،مافیا بلیک میں ا یل پی جی فروخت کرنے لگا۔

سپلائی چین متاثر ہونے پر ایل پی جی مافیا سرگرم ، دکانیں بندہونے کے باعث دکاندار چوری چھپے ایل پی جی فروخت کرنے لگے ، شہر بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ،اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے قیمت مقرر کی مارکیٹ میں گیس300 سے 315 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے ۔گھریلو سلنڈر سرکاری قیمت 2770 کی بجائے 3600سے 3780روپے ، کمرشل سلنڈر 10715روپے کی بجائے 13500 سے 14175روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں