اسلام آباد:5سینئرسول ججوں کی ترقی، عدت کیس میں سزاسنانیوالے جج بھی شامل

اسلام آباد:5سینئرسول ججوں  کی ترقی، عدت کیس میں  سزاسنانیوالے جج بھی شامل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے 5 سینئر سول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا عدت کیس میں سزا سنانے والے جج قدرت اللہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کر دیا گیا، ججز کو گریڈ19 سے 20 میں ترقی دینے کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی، ترقی پانے والے ججزمیں محمد عامر عزیز،نصر من اللہ،محمد شبیر اورمجاہدرحیم شامل ہیں ،رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں